شہباز گل کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں نئی پیشرفت

Aug 10, 2022 | 15:28 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے  رہنما شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر تحریک اںصاف کے رہنما شہبازگل کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کے لئے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گی ، ایس پی سٹی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، تحقیقاتی ٹیم براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کو رپورٹ کرے گی۔

یاد رہے گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ان پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

اسلام  آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

مزیدخبریں