حنا پرویز بٹ نے شہباز گل کو مشکل سے نکلنے کا حل بتا دیا

حنا پرویز بٹ نے شہباز گل کو مشکل سے نکلنے کا حل بتا دیا
کیپشن: حنا پرویز بٹ نے شہباز گل کو مشکل سے نکلنے کا حل بتا دیا

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگِل کی عدالت میں پیشی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر شہباز گل کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے اگرغلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں، ایسے مناظر دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے، شہباز گل کو اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگنی چاہئے تاکہ معاملہ حل ہو۔

دوسری جانب حنا پرویز نے شہباز گل کی گرفتاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شہباز گل نے جو کیا اس پر انہیں گرفتار نہ کرتے تو کیا پھولوں کے ہار پہناتے؟ ادارے کے سربراہ کے خلاف فوج کو اکسانا کون سا عقلمندانہ فعل تھا؟ اصل میں پی ٹی آئی کو بہت ڈھیل دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اب تو ماشااللّہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔