ایک نیوز نیوز: روس کی فورسز نے یوکرین کے سنٹرل علاقے ڈنیپروپیٹروسک پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈنیپروپیٹروسک کے گورنر ویلنٹین ریزنیچینکو کا کہنا تھا کہ ڈنپرو دریا کے پار مارگینٹس میں 20 عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ حملے میں دو سکول، ایک ہوسٹل، ایک کنسرٹ ہال، لوکل کونسل کی عمارت اور ایڈمنسٹریٹو بیسز کو بھی نقصان پہنچا۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ پاور لائین کو بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
دوسری جانب روسی حکام نے سپیشل ملٹری آپریشن میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔