ایک نیوز نیوز: ساندہ لاہور میں شہری کو اغوا برائے تاوان کا نشانہ بنانے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مغوی کی بازیابی کیلئے ایس ڈی پی او ارشد حیات کانجو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔
ملزمان نے دو بھائیوں کو بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک بھائی وقاص کو اغواء کرکے لے گئے تاہم ایس ایچ او ساندہ یاسر چیمہ اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔03 ملزمان جہانزیب۔بلال اور بشیر کو گرفتار کرکے مغوی وقاص کو بازیاب کروایاگیا۔
ایس ایچ او یاسر چیمہ کے مطابق ملزمان کی اسلام پورہ کی حدود میں فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی ایس پی اقبال ٹاؤن نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے 03 پستول۔01 سنٹر میگزین گن۔12 میگزینز۔درجنوں گولیاں۔04 موبائل فونز برآمد کرلئے گئے اورملزمان کوگرفتار کرکے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ایس ایچ او ساندہ یاسر چیمہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے