بلوچستان: خضدار میں مرکزی چوک پر دھماکا ، 5 افراد زخمی 

بلوچستان: خضدار میں مرکزی چوک پر دھماکا سے5 افراد زخمی 
کیپشن: بلوچستان: خضدار میں مرکزی چوک پر دھماکا سے5 افراد زخمی 

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے ضلع خضدار میں مرکزی چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایچ او خضدار سٹی نے یہ بھی بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔