ٹوئٹر میں اچانک پراسرار خرابی، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

Aug 10, 2022 | 13:25 PM

  ایک نیوز نیوز: معروف ترین مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر علی الصبح  اچانک ٹھپ ہو گیا۔سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں ۔ 30 منٹ بعد کمپنی نے سسٹم درست ہونے کی اطلاع ٹویٹ کرکے دی 

 ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں  کہا ہے کہ پاکستانی وقت صبح چھ بجے کے قریب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے اچانک کام چھوڑ دیا ۔ اس بارٹوئٹر پر تصویر اپ لوڈ نہیں ہو رہی تھی۔ کئی منٹ گزرنے کے بعد بھی ٹوئٹر نہیں کھل رہا تھا۔  شکایت پرٹویٹر نے کہا کہ ہم آپ کا مسئلہ جلد حل کر دیں گے۔

مسئلہ حل ہونے کے فوراً بعد، تقریباً آدھے گھنٹے بعد، کمپنی نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا کہ ہم نے مسئلہ حل کر دیا ہے! رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے اندرونی نظام میں تبدیلی کی جو منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی اور اسے واپس لے لیا گیا ہے۔

17 فروری کو اس سے قبل بھی ایسے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جو ایک گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہیں کیا گیا تھا۔ کمپنی نے اسے "تکنیکی بگ" قرار دیا۔ اس دوران ٹویٹر پر لوگوں کی ٹویٹ کی گئی تصاویر پوسٹ کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

مزیدخبریں