سلیمان اعوان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست امن ترقی پارٹی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود نے دائر کی۔ درخواست میں عمران خان، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ عمران خان ابھی بھی ایم این اے ہیں انکا استعفی منظور نہیں ہواہے۔ عمران خان ایم این اے ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ ماضی میں عمران خان ، بلاول بھٹو اور علیم خان نے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔
درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ قوانین میں ترمیم کر کے ایک شخص کو ایک ہی نشست سے الیکشن لینے میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے۔ عمران خان ایم این اے ہیں انہیں 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔