ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا

Aug 10, 2022 | 12:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے نئی مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون بِندو اور ان کے 24 سالہ بیٹے ویویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا۔

اس موقع پر خاتون کے بیٹے کا کہنا تھاکہ ہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ پاس کیا جبکہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون  نےچوتھی بار اور ان کے بیٹے نے تیسری بار امتحان دے کر اس میں کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں