ایک نیوز نیوز: کورونا وائرس اور منکی پوکس کے بعد چین نے نئے وائرس "ہینیپنا" کی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہینیپا وائرس جانوروں سے پھیل رہا ہے۔ اب تک چین کے صوبہ شان ڈانگ اورہینان سے وائرس کے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے وائرس کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں ۔ وائرس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا کم ہونا شامل ہے۔ نئے’ہینیپا’وائرس کی کوئی دوا یا ویکسین فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔
چین کی طبی ماہروانگ لنفا کا کہنا ہے کہ نئےوائرس کے مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
There is currently no vaccine or treatment for Henipavirus and the only treatment is supportive care to manage complications#virus #China https://t.co/8sWjmHl6PO
— The Telegraph (@ttindia) August 9, 2022