ایک نیوز نیوز: پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ ڈالر کے مقابلہ پاکستانی روپے کی اڑان جاری ہے۔
ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تیزی سے بحال ہونے کا سفر جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی بڑی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 224 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 221 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/1VfwN2usix pic.twitter.com/PvhUahHzDa
— SBP (@StateBank_Pak) August 10, 2022
انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 18 روپے 3 پیسے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، شہاز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ، نئی حکومت میں اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔