شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر کہا وہ عمران خان کے کہنے پر کہا :شرجیل میمن

Aug 10, 2022 | 10:40 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا وہ عمران خان کے کہنے پر کہا گیا ہے۔ 

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔ وہ ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات سازشوں میں مصروف ہیں ۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیےسیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

خورشید شاہ  کاکہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے۔ عمران خان الیکشن کی بات کرتا ہے۔ دو صوبوں میں ان کی حکومت ہے تو وہ اسمبلیاں کیوں نہیں توڑتا ہے؟ عمران خان کا مقصد صرف لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں