ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے،فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے،کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں، عمران خان، تحریک انصاف ،ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے،ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔