ارشد ندیم بھی میڈل جیت جاتے تو مجھے خوشی ہوتی: نیرج چوپڑا

Aug 10, 2021 | 13:18 PM

admin
نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی میڈل جیت جاتے تو مجھے خوشی ہوتی، اس سے ایشیا کا نام ہوتا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں فائنل سے قبل ارشد سے مقابلے کو پاک بھارت جنگ سے تشبیہ دیے جانے کے سوال پر نیرج نے کہا کہ کرکٹ میں ایسا چل جاتا ہے کیونکہ 7،8 ممالک ایونٹ میں شریک ہوتے ہیں لیکن اولمپکس میں یہ سب کرنا ٹھیک نہیں، اختتامی تقریب سے پہلے بھی نیرج اور ارشد کا کھانے کے ہال میں آمنا سامنا ہوا تھا۔

بھارتی ایتھلیٹ نے بتایا کہ ارشد نے مجھے مسکراتے ہوئے مبارکباد دی جس پرمیں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے قومی لباس میں تگڑے لگ رہے ہیں، انھوں نے اچھا کھیل پیش کیااور میں نے مستقبل کیلئے انھیں نیک تمنائیں دیں۔
شیئر
مزیدخبریں