ایک نیوز:آسٹریلین اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی 2بہنوں نے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی۔
پاکستانی 2بہنوں مہوش علی اور نور علی نے آسٹریلین اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نور علی کا فائنل میں مقابلہ جاپان کی کھلاڑی سے ہوگا۔مہوش علی نے سیمی فائنل میں نیوزی لیند کی وکٹوریہ کو تین صفر سے ہرایا۔
دونوں پاکستانی بہنیں کل مختلف کیٹگریز کے فائنل میں ایکشن میں دکھائی دینگی۔