ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی تقریبات خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔
معروف اداکارہ تاپسی پنو کاکہنا تھاکہ شادی کو خفیہ رکھنا مقصد نہیں تھا بلکہ اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے جڑے تمام معاملات کو نجی رکھنا چاہتی ہوں اس لیے اسے سوشل میڈیا پر تاحال شیئر نہیں کیا۔
تاپسی پنو کاکہنا تھاکہ ر میں نہیں چاہتی کہ میری ذاتی زندگی اور اس سے جڑے لوگوں کو سوشل میڈیا صارفین کی باتوں کا سامنا کرنا پڑے یا انہیں جج کیا جائےاسی وجہ سے تصاویر شیئرنہیں کیں۔
تاپسی پنو نے اس کے ساتھ ہی یہ واضح بھی کیا کہ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ وہ شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے عزیز و اقارب اور دوست احباب ہمیشہ سے جانتے تھے کہ میں کب اور کیسے شادی کرنا چاہتی ہوں یا کرنے والی ہوں۔
معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی خفیہ کیوں رکھی؟
Apr 10, 2024 | 16:23 PM