ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عید فردوس مارکیٹ میں پرانے گھر اور محلے میں منائی ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اسکول کے زمانے کے دوستوں سے ملے اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔
بابراعظم کا آبائی گھر فردوس مارکیٹ میں ہے۔ عید کی نماز اور دوستوں سے ملاقات کے بعد انھوں نے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔