ایک نیوز:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرماں روا عزت مآب حماد بن عیساء آلخلیفہ کو ٹیلی فون کیا. عید الفطر کی مبارکباد پیش کی.
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا.
وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کے مواقع کے بارے آگاہ کیا.
وزیرِ اعظم نے بحرین کے بادشاہ کے 2014 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی.