ایک نیوز:سابق وزیرقانون راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ ملک کے عدالتی سسٹم میں جو کوتاہیوں ہیں ہم انہیں دورکریں گے۔
شیخوپورہ میں عیدالفطرکی نماز کے بعد رہنما ن لیگ راناثنااللہ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اس الیکشن کے بعد وہ پارٹی اگر حکومت بنانا چاہتی تو ہم سے پہلے بنا لیتے۔اد: یہ وہ جماعت ہے جو حکومت میں ہو تو اپوزیشن کیخلاف اور اپوزیشن میں ہو تو حکومت کیخلاف کام کرتی ہے۔ملک کے عدالتی سسٹم میں جو کمی کوتاہیاں ہیں انہیں دور بھی ہم کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم ماضی میں ہمارے ساتھی رہے ہیں۔اگر مولانا صاحب کو کوئی گلہ ہے تو انکا گلہ دور کیا جانا چاہئے۔
راناثنااللہ کاکہنا تھا محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں۔ محسن نقوی کا کافی محاسبہ ہو چکا ہے۔محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہے۔اتحادی حکومت کی بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں۔ہم دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے۔الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جسے تسلیم کرتے ہیں۔فیصل آباد: ن لیگ اگر حکومت نہ بناتی تو کون بناتا؟