ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ کچے اور پکے میں بھی ڈاکو راج ہے۔حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کانمازعیدکےبعد صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پوری امت مسلمہ اور پاکستان کو عید مبارک۔یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں۔آن شہدا کے نام کرتے ہیں جنکے کیمپوں پر فائرنگ کی جارہی ہے۔اہل غزہ کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچ رہا۔یہ وہ وقت ہے جب پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا۔آج اگر فلسطین سہیونیوں کی دہشت گردی کا شکار ہے تو کل کوئی اور ہوگا۔کم از کم ۔اتنا تو کریں کہ زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیں تاکہ انکا علاج ہوسکے۔ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ ملک میں بھی صورتحال اچھی نہیں۔رمضان میں 20 سے زائد شہری مزاحمت پر قتل کردیئے گئے ۔رواں سال ہزاروں وارداتیں ہوچکی ہیں۔حکومت سمیت کوئی ادارہ بھی عوام کو تحفظ فراہمی میں ناکام ہو چکاہےکچے اور پکے میں بھی ڈاکو راج ہے۔اگر یہ ادارے اور حکومت اگر تحفظ نہیں فراہم کرسکتے تو انکا کوئی فائدہ نہیں۔
امیرجماعت اسلامی کاکہنا ہے کہ عید اللہ پاک کی طرف سے مسلمانوں کو انعام ہے۔یہ سوچنا چاہیے کہ رمضان کی عبادات ہمیں ایک بڑے جہاد کے لئے آمادہ کرتی ہے۔رمضان کا مہینے حق کا ساتھ دینے اور باطن کو سرنگوں کرنے کا مہینہ ہے۔ہمیں اور اسلام کو سربلندی حاصل ہو۔