عیدپرغربا،مساکین کو خوشیوں میں شامل کرنا ہوگا،سردار ایاز صادق 

Apr 10, 2024 | 13:16 PM

ایک نیوز:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ عید پر غرباء اور مسکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عید الفطر پرپیغام میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک میں روزے رکھنے، عبادات کرنے اور اپنے گناہوں سے معافی طلب کرنے کا موقع فراہم کیا۔عید الفطر خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔آج کے دن ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائیوں، بہنوں اور ظلم کا شکار معصوم بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔پاکستانی عوام، فلسطینی عوام کے دکھ، درد اور کرب کو شدت سے محسوس کر رہی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ امت مسلمہ کو عید الفطر کے اجتماعات میں فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔آج کا دن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے۔عید الفطر کے موقع پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ملک کو درپیش چیلنجزز سے نکالنے کے لیے آپس کے اختلاف کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔

مزیدخبریں