ایک نیوز:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ کارکنوں کیساتھ ملکرحلقے کے مسائل حل کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وفاقی کابینہ میں کم عمر ترین وزیر بننے کا مجھے اعزاز حاصل ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ پہلے غیر ملکی دورہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی۔اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی۔مسجد نبویﷺ میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا۔ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔حلقہ کے عوام کے روزمرہ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔نظام کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ ہمیں پارٹی نے ہمیشہ عزت دی ہے۔تمام کارکنوں نے مل کر حلقہ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔سعودی میڈیا نے وزیراعظم کے دورے کو خصوصی کوریج دی۔ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئے۔ پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی۔
وزیراطلاعات کاکہنا تھاکہ ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔نجکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ہمارے دروازے کارکنوں کے لئے کھلے ہیں۔کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔