ویب ڈیسک: ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابند عائد کردی۔
ترک وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہیں کرتا اور غزہ میں خاطر خواہ انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی کی اجازت نہیں دیتا۔
ترک وزارت تجارت کے مطابق اسرائیل بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف وزری کررہا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی اور بلاروک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کے مطالبات کو نظر انداز کررہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو غزہ میں بنیادی انسانی امداد بشمول طبی ساز و سامان کی بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینی چاہیے۔
ترکیہ نے اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمد پرپابندی لگادی
Apr 10, 2024 | 00:26 AM