ویب ڈیسک: لاہور کو پہلی بار سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے کو سمارٹ سٹی بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں سمارٹ سٹی ماڈل کا آغاز کیا جائے گا، لاہور میں موجود 100 سے زائد پرائیویٹ سکیموں کو بھی سسٹین ایبل ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔
سمارٹ سٹی میں ریڑھی بانوں کیلئے علیحدہ بازار ، سائیکل و موٹر بائیک لین، مرکزی تفریحی پارک اور سڑکوں پر پیچ ورک بھی کیا جائے گا۔