کیا 48گھنٹے بعد واٹس ایپ اکاونٹ ڈلیٹ ہو جائیگا؟

Apr 10, 2024 | 00:06 AM

ایک نیوز:صرف 48گھنٹے باقی ،ورنہ اکاؤنٹ سے ہاتھ دھونا پڑے گا،واٹس ایپ نے اپ ڈیٹ شرائط لاگوکرے کی تیاری کرلی۔
صارفین نے واٹس ایپ کی تبدیلیوں کو قبول نہیں کیا تو انہیں اپنے اکاونٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔  تبدیلیوں کو بطور ڈیفالٹ قبول کرنے کی آخری تاریخ آج ہے، اس کے بعد آپ کو 48 گھنٹے دیے جائیں گے اور 11 اپریل سے اُپ کو اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے شرائط میں تبدیلی یورپ کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے کی گئی ہے۔
واٹس ایپ کی نئی شرائط کا تعلق تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن سے ہے، جس سے وہ دوسرے میسنجر کے ساتھ اُن کے اِن باکسز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بات چیت کر سکتا ہے۔
اس میں سن برڈ جیسی ایپس کے ساتھ مشغول ہونا بھی شامل ہے، جو اینڈرائیڈ پر iMessage کو فعال کرتی ہے، جس سے نان انکرپٹڈ پیغامات اور تصاویر کے ساتھ بڑے سیکورٹی خدشات ساتھ آتے ہیں۔

مزیدخبریں