پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ  سے تجاوز کرگئی

Apr 10, 2023 | 23:23 PM

ایک نیوز:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی۔
 اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار815 ہے جبکہ ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔ مرد ووٹرزکی شرح 54 فیصد اورخواتین ووٹرزکی شرح 46 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15ہزار490 ، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔

 ملک میں 18 سے سے 25 سال تک ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے،شرح 18 فیصد ہے۔ 26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے،شرح 22 فیصد ہے۔

 اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعدادایک کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے،شرح 9 فیصد ہے جبکہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے،شرح 10 فیصد ہے۔

مزیدخبریں