پہلے لانگ کورس سے کمیشن حاصل کرنیوالےمیجر جنرل اظہر علی سید انتقال کر گئے

 پہلے لانگ کورس سے کمیشن حاصل کرنیوالےمیجر جنرل اظہر علی سید انتقال کر گئے
کیپشن: Major General Azhar Ali Syed, who received the commission from the first long course, passed away

 ایک نیوز:پاک فوج کے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے میجر جنرل اظہر علی سید 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاک فوج کے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے آفسران نے جنوری 1948 میں پی ایم اے میں ٹریننگ کا آغاز کیا اور 4 فروری 1950 میں کمیشن حاصل کیا۔ نشان حیدر میجر عزیز بھٹی شہید نے بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

پہلا پی ایم اے لانگ کورس 80 کیڈٹس پر مشتمل تھا۔۔ میجر جنرل اظہر علی سید نے الیکٹرک اینڈ میکینیکل انجینیئرنگ کور میں کارہائے نمایاں انجام دیئے۔

میجر جنرل اظہر علی سید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ فوجی قبرستان راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔