ایک نیوز :کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکا ہوا جس میں متعد د افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکےمیں4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے میں4افراد جاں بحق،8زخمی ہو گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےکوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندیءدرجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔