ایک نیوز:اگر آپ مصروفیات کے باعث واٹس ایپ پر پیغامات کا جواب بروقت نہیں دے پارہے ہیں تو فکر مند نہ ہوں اب آپ کی یہ مشکل ChatGPT حل کردے گا۔
واٹس ایپ کو جدید دنیا اور نت نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ChatGPT کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
سماجی رابطے کی ایپلیکیش ’’واٹس ایپ‘‘ پر ChatGPT اب بھیجے گئے تمام پیغامات کا جواب دے گا جس کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اپنے اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub کا استعمال کر کے اینٹی گریٹ کرنا ہوگا۔
دنیا میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے ChatGPT کی صورت میں تہلکہ مچادیا ہے۔ جو اس قدر بھرپور اور مکمل ہے کہ نہ صرف ہر سال کا جواب دے سکتا ہے بلکہ کسی بھی قسم کی تخلیقی تحریر لکھ سکتا ہے۔
یہ شاعری، ناول اور کہانیاں تک کر سکتا ہے تاہم فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی ہیں جیسے یہ طلبا کے اسائنمنٹس، مقالے اور پرچے حل کرکے دے سکتا ہے۔
نقصانات کے باعث ماہرین چیٹ جی پی ٹی پر پابندی یا کم سے کم استعمال کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں تاہم یہ ٹیکنالوجی مقبولیت کے ہر ریکارڈ کو توڑتے جارہی ہے۔
گوگل نے بھی اسی طرز کا سافٹ ویئر بنانے کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ ہاتھوں سے پھسلتی مارکیٹ میں اپنے قدم جمائے رکھے۔ واٹس ایپ نے خود کو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ پر ChatGPT استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub کا استعمال کر کے انٹی گریٹ کرنا ہوگا جس کے لیے ماہر ڈیولپر ڈینیل نے ایک پائتھان اسکرپٹ بنائی گئی ہے۔