دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ بنانے کا فیصلہ

Apr 10, 2023 | 21:47 PM

ایک نیوز :دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سالانہ تقریباً22کر وڑ سے زائد مسافروں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش ہوگی ۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ شرو ع ہونے جارہا ہے جس کی لاگت 120بلین درہم  سے زائد بنتی ہے،اس منصوبے کے تحت دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ تعمیر کیا جائیگا جس میں سالانہ تقریباً 22کروڑ سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی ۔ 

یہ ترقیاتی منصوبہ المختوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع ہوگی ،جسے دبئی ورلڈ سینٹرل  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔یہ منصوبہ دبئی شہر 23 میل جنوب مغرب میں واقع ہے ،دبئی ورلڈ سنٹرل منصوبہ 27 اکتوبر 2013 کو شروع ہوا تھا جس میں جس میں پچاس سے ستر لاکھ مسافروں کی گنجائش تھی ۔جبکہ اس کا کارگو آپریشن 2010 میں کھولا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق  2050 تک  تاریخ کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ تیارہوجائیگاتاہم اماراتی حکام نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ۔

مزیدخبریں