دو صوبوں میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ، فاروق ایچ نائیک

Apr 10, 2023 | 20:45 PM

ایک نیوز :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے  کہاکہ صرف دو صوبوں میں انتخابات کرانا ممکن نہیں،  آئین میں انتخابات کے حوالے سے واضح احکامات موجود ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ  آج ملک میں سیاسی اور آئینی بحران ہے، آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار دیتا ہے،  اس بل میں اپیل کا حق بھی دیاگیا ہے، اب لوگ فیصلے کےخلاف اپیل بھی کرسکیں گے،  آج ملک میں سیاسی اور آئینی بحران ہے،  سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

مزیدخبریں