اقتصادی رابطہ کمیٹی نےحج انتظامات کیلئے کروڑوں ڈالر کی منظوری دیدی

Apr 10, 2023 | 20:41 PM

پی  این این:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال کے حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دیدی۔

 وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس سال حج کیلئے درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، رواں سال مجموعی طور پر 72 ہزار 869 افراد فریضۂ حج ادا کریں گے۔

انتہائی مہنگا حج ہونے کے باعث رواں سال مقررہ تعداد سے کہیں کم درخواستیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے حکومت نے قرعہ اندازی نہ کرنے اور تمام درخواست دہندگان کو حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں