ایک نیوز:پردیسیوں کی واپسی سے قبل ٹرانسپورٹرز نے250فیصد کرائے بڑھانےکافیصلہ کرلیا۔انٹراورانٹراسٹی نان اے سی بس سروس کے نئے کرایوں کا اطلاق 25اپریل سے ہوگا۔
ڈیزل اورپیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نےنان اے سی بسوں کےکرایوں میں دوسوپچاس فیصد سے زائد اضافے کا پلان تیار کر لیا ۔
لاہورمیں نان اے سی بسوں کے کرایوں میں250 فیصد سے زائداضافےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انٹراورانٹراسٹی نان اے سی بس سروس کے نئےکرایوں کا اطلاق 25اپریل سے کیاجائے گا۔
دستاویزات کےمطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بس کے کرایوں میں 265فیصد اضافہ ہوگا،شہرکےاندر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 267 فیصد اضافہ ہوگا۔4 کلومیٹرتک سفر کا کرایہ 14روپے ہے جو33 روپے کے اضافے سے47 روپے ہوگیا۔