ایک نیوز :چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو پہلے حق دیا جائے اور پھر الیکشن کرائے جائیں۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوں گے تو دوسرے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔پارلیمنٹ پر ہر وقت حملہ ہوتا ہے، جو اس قانون کی مخالفت کرتا ہے وہ جمہوریت پسند نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا امریکی سینیٹرز اور کانگریسی رہنماؤں سے کون مل رہا ہے؟ الیکشن سے کوئی نہیں ڈرتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں دوباہ ہم جیت کر آئیں گے اور وہ باہر رہیں گے،ان کے لیڈران شہید ہوئے ہیں آپ لوگوں نے کیا کیا ہے؟ ان کے لیڈران کے ساتھ ابھی بھی زیادتیاں ہو رہی ہیں، ایک لیڈر کو باہر رکھا گیا تھا، ان کو موقع ملتا ہے تو کونسی بری بات ہے؟ جو اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں وہ ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہیں۔