الیکشن کیلئے فنڈزنہ دینا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے،حماد اظہر

الیکشن کیلئے فنڈزنہ دینا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے،حماد اظہر
کیپشن: Not providing funds for the election is a violation of court orders, Hamad Azhar

ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف حماداظہرکاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز فراہم نہ کرنا عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

رہنماتحریک انصاف حماد اظہرکاکہنا تھا کہ اگر کوئی بے شرم حکومت فنڈز روک کر جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کا فیصلہ کرتی ہے تو آئین میں اس کے لیے واضح تحفظات موجود ہیں۔ الیکشن کے لئے درکار اخراجات کو آرٹیکل 81 (c) کے تحت چارج شدہ اخراجات کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔الیکشن اخراجات سمیت، سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں پر پارلیمنٹ کے ذریعہ ان پر ووٹنگ نہیں کرائی جا سکتی۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 81 (d) کا نفاذ کر سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہرکاکہنا تھا کہ آرٹیکل کے تحت کسی بھی عدالت یا ٹربیونل کی طرف سے حکم کردہ فنڈز چارج شدہ اخراجات کے زمرے میں آتا ہے۔کابینہ آرٹیکل 84 کا استعمال کر سکتی ہے۔جس کے تحت صرف ہنگامی فنڈ کا حصہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حماد اظہرکاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بیس ارب دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا پہلے ڈرامہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف اتنے پیسے دینے کی جازت نہیں دے رپا آئی ایم ایف کو وضاحت کے لئے خود سامنے آنا پڑا کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔