علی امین گنڈا پورراہداری ضمانت کی درخواستیں خارج

Apr 10, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی  رہنما علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی گئیں ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دی ہیں، عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں سنگل بنچ اور ڈویثرن بنچ نے الگ الگ فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں کہا گیا کہ تسلیم شدہ ہے کہ علی امین گنڈا پور کی بھکر کے مقدمہ گرفتاری ہو چکی ، راہداری ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ، عدالت رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتی ہے ،  رجسٹرار آفس نے راہداری ضمانت بعد از گرفتاری قابل سماعت نا ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

مزیدخبریں