سٹیک ہولڈرز کو  ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے،شجاعت حسین

Apr 10, 2023 | 17:19 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے۔

صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ق )کے رہنما ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چودھری محمد صدیق آرائیں کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں میاں اصغر بشیر آرائیں، منیر اسلم خان ترین، شیخ محمد عمران اوردیگر شامل تھے ۔

 سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔ صدر پاکستان کو اپنے منصب کے مطابق غیر جانبدار ہو کرحالات کو نارمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے جو انکی قومی ذمہ داری ہے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں