ایک نیوز:رمضان المبارک کادوسرا عشرہ ختم ہونے پر لاکھوں فرزندان اسلام کل (بروز منگل ) مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔
ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں رواں برس رمضان کے آخری عشرے کی خاص عبادت اعتکاف میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین بیٹھیں گے۔ معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں
مرد معتکفین کے لیے مسجد نبوی کی مغربی چھت مختص کی گئی۔ مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لیے استعمال کریں گے۔