ایک نیوز: حاصل پور کے رہائشی کپتان کے 12 سالہ کھلاڑی کو عمران خان سے ملاقات کرنا مہنگی پڑ گئی، ن لیگی ایم این اے نے 12 سالہ کھلاڑی کے خاندان پر انتقامی کارروائیوں کی انتہا کر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما کی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔حاصل پور کے نواحی علاقہ 56 فتح کے رہائشی سعد رشید بوبک اور اس کے 12 سالہ بھانجے عبدالرافع کو کپتان سے ملاقات کرنا اور ضمنی الیکشن میں ووٹ نہ دینا مہنگا پڑ گیا۔ ن لیگی ایم این اے احسان الحق باجوہ آپے سے باہر ہو کر سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے تھانہ بخشن خاں پولیس اور انٹی کرپشن بہاولنگرمیں بوبک فیملی پر 5 جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کروا دئیے۔
بعد ازاں عمران خان سے ملاقات کے بعد بوبک فیملی کی تیار گندم کی فصل کی کٹائی تھانہ بخشن خاں پولیس کے ذریعے رکوا کر کٹائی کی ہوئی گندم اٹھا کر لے گئے۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے لیگی ایم این اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب سے ن لیگی ایم این اے اور اس وقوعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔