آن لائن کالج رجسٹریشن کیلئے پورٹل کا افتتاح

آن لائن کالج رجسٹریشن کیلئے پورٹل کا افتتاح

ایک نیوز (سلیمان اعوان):  پنجاب میں نجی کالجز کی رجسٹریشن کے عمل کو ان لائن کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کالج میں رجسٹریشن کیلئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن  جاوید اختر محمود  کا کہنا ہے کہ ان لائن ہونے سے رجسٹریشن کے عمل سے شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ پنجاب بھر سے دو ہزار کالجز انرول ہیں ۔والدین بھی نجی سکولوں کے حوالے سے شکایت کریں سکیں گے  اور انکی درخواست پر 60 دنوں کے اندر اندر انسپکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا 

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن   کا مزید کہناہے کہ بغیر رجسٹریشن کراونے پر کلاسز کا آغاز کرنے والے کالجز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی  ۔ایم رجسٹریشن سے پیپر لیس کے عمل کو فروغ ملے گا ،کالجز کے مالکان گھر بیٹھے کی رجسٹریشن اور سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے ۔کالجز کے مالکان کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔