ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کی کپتان کے معاملہ پرقیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کی کپتان کے معاملے پر قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کپتان مقرر کرنا چیئرمین کی صوابدید ہے ۔شاہد آفریدی اور ہارون رشید کی سلیکشن کمیٹیوں نے ابتدائی طور پر قیادت میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا لیکن بعد میں سلیکٹر نے نے کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔
نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ سلیکٹرز، ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈکوچ سے مشاورت کے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ۔ اب ہم سب کو بابر اعظم کو سپورٹ کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لیند کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ شیڈول کے مطابق کراچی میں تین ون ڈے میچز جبکہ راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔