شیخوپورہ: سکول وین میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی

Apr 10, 2023 | 15:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شیخوپورہ ، سکول وین میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس میں  18 بچے محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ نبی پورہ انڈرپاس سکول وین میں آگ لگ گئی ۔  ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوراََ ریسپانس کر کے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  سکول بس میں 18 بچے تھے اور تمام 18 بچے محفوظ ہیں۔  وین میں آگ LPG لیکیج کی وجہ سے لگی۔

دوسری جانب مریدکے جی ٹی روڈ بنگلہ پلی سٹاپ پر اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی  جس میں سواریاں محفوظ رہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوراََ ریسپانس کر کے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کار میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد  میں رات گئے افسوسناک واقعہ ، چلتی گاڑی  میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔اسلام آباد کے سیکٹر F-10 مرکز میں چلتی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ کار میں سوار تین نوجوانوں نے   گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی تھی لیکن  آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔

مزیدخبریں