اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کیخلاف مقدمہ درج

اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کیخلاف مقدمہ درج

ایک نیوز : بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کے خلاف مقدمہ درج،  پولیس  کی دلہن کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے ۔ جی دار دلہن گرفتار نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہوا میں چار راؤنڈ فائر کرتی ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جو واقعے کے بعد سے لاپتہ ہے۔قانون کے مطابق، کوئی بھی شخص جو "جلدی یا لاپرواہی سے یا جشن کی خوشی میں گولی چلانے" میں آتشیں اسلحہ استعمال کرتا ہے، دوسروں کو خطرے میں ڈالتا ہے، اسے جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔2016 میں، اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی ایک عدالت نے حکم دیا تھا کہ جشن منانے کے لیے فائرنگ کے ہر معاملے کی تفتیش کی جانی چاہیے، چاہے پولیس شکایت درج کرائی گئی ہو۔

ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق دلہن کی ویڈیو ایک رشتہ دار نے ریکارڈ کی، جس نے اسے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دیا۔