حسن ابدال: 3 نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

حسن ابدال: 3 نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ایک نیوز: حسن ابدال میں 3  نوجوان نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق حسن ابدال میں ہرو نہر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو نکال لیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 24گھنٹے کا وقت گزر جانے کے باوجود نوجوان کی نعش نہ مل سکی۔ڈوبنے والا 18سالہ فیصل نامی نوجوان حسن ابدال کا رہائشی تھا۔مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی ریسکیو عمل میں پیش پیش ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر لیاقت پور بھکی واہ نہر میں بکریاں چراتا بوڑھا شخص گر گیا تھا۔ 70 سالہ بوڑھے بزرگ کی لاش کو کو 1 گھنٹے کی محنت کے بعد ریسکیو ٹیم نے تلاش کر لیا تھا۔ لاش تلاش کرنے میں مقامی افراد اور نوجوانوں نے بھی مدد کی تھی ۔70 سالہ مردہ بزرگ کی شناخت جام نتھو کے نام سے ہوئی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بزرگ چرواہا اکثر اوقات اسی علاقے کے قرب وجوار میں اپنی بھیڑ بکریاں چرایا کرتا تھا ۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ چھوٹی نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ یادرہے کسی نے جام نتھو کو نہر میں گرتے یا چھلانگ لگاتے نہیں دیکھا۔ ۔