ایک نیوز: گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا تھا، آج پھر ڈالر نے اڑان بھری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 9 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 284 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ubh1tFDBEu pic.twitter.com/bSZt3BFlqk
— SBP (@StateBank_Pak) April 10, 2023
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام پر مارکیٹ 213 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 341 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 186 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,183 جبکہ کم ترین سطح 39,815 رہی ۔
گزشتہ ہفتے کے کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔