ایک نیوز: مانانوالہ میں چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے چور کی دُرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا لیکن چور تھانہ مانانوالہ سے فرار ہو گیا جس پر شہریوں نےشدید احتجاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی آمد آمد مانانوالہ میں چور اور ڈاکو بے لگام ہر روز وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ لوگ انجانے خوف میں مبتلا پولیس بھی بے بس دکھائی دیتی ہے۔ مانانوالہ بائی پاس کڑکن چوک پر ٹریکٹر ورکشاپ میں سحری کے وقت چور دیوار پھیلانگ کر اندر داخل ہوا تو مالک ارشاد نے اسے دبوچ لیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-10/news-1681119718-9548.mp4
مزاحمت کے دوران ارشاد بھی شدید زخمی ہو گیا تاہم چور کو باندھ کر درگت بنانے کے بعد اسکی موٹر سائیکل سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ مکار چور تھانہ مانانوالہ میں حراست کے دوران SHO کے دفتر سے اٹیچ باتھ روم کے روشن دان سے فرار ہو گیا جو تھانہ مانانوالہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا۔۔۔۔؟