ایک نیوز: مریدکے جی ٹی روڈ بنگلہ پلی سٹاپ پر کار میں آگ لگ گئی۔
رپورۓ کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ بنگلہ پلی سٹاپ پر اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی جس میں سواریاں محفوظ رہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوراََ ریسپانس کر کے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کار میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں رات گئے افسوسناک واقعہ ، چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔اسلام آباد کے سیکٹر F-10 مرکز میں چلتی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ کار میں سوار تین نوجوانوں نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی تھی لیکن آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔