ایک نیوز: لاہور, فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد نے لین دین کے تنازعہ فائرنگ کےدو افراد کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دکان میں گھس کر 50 سالہ سخاوت اور 20 سالہ بلال کوقتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لین دین یا جائیداد کا تنازعہ لگتا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے شواہد اکھثے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھات اتار دیا تھا ۔
لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عزیز پارک میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی جہاں ملزم تنویر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا تھا فضل الہٰی اور اس کی بیوی فوزیہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئےتھے۔فضل الٰہی اور اس کا بھائی تنویر ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے،دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔