مہنگائی میں ہوشربااضافہ،اشیاءخورونوش عوام کی پہنچ سے دورہوگئیں

Apr 10, 2023 | 14:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایک ماہ میں برائلر گوشت  کی قیمت میں  ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔مرغی کا گوشت534 روپےکلوکردیا گیا ہے۔دوسری جانب چینی،سبزیاں اور پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل زندہ برائلر    341   جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 349 روپے کلو مقرر ہے۔انڈوں کی کھپت   کے مقابلے  میں سپلائی  پھر متاثر ہوئی ہے۔انڈوں کی قیمت  میں بھی 2روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔قیمت   261 روپے سے بڑھاکر 263 روپے  در جن کردی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7  ہزار    770   روپے جبکہ مارکیٹ میں فی انڈہ    22  سے23  روپے تک بکنے لگا ہے۔

اسی طرح چینی کی قیمت میں اضافہ برقرار  ہےکمی نہیں  ہو سکی،ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120 روپے فروخت کی جا رہی ہے جبکہ چینی کی ریٹیل قیمت 130 سے 135 تک ہے۔ 

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ شوگرملزچینی کی جانب سے مارکیٹ میں چینی کی سپلائی نہیں کی جارہی،شوگر ملزچینی مقامی مارکیٹ کے بجائے چینی ایکسپورٹ کررہی ہیں،ماہ رمضان میں ملک کی چینی کی کھپت 9/10 میٹرک ٹن ہے،نومبر سے ابتک چینی کی ہول سیل میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب سبزیاں بھی بہت مہنگی ہوگئیں ہیں۔سبزیاں سرکاری  نرخ ناموں کے برعکس  مہنگے فروخت کیئے جانے لگے ہیں۔پیاز کی سرکاری ریٹ لسٹ میں   قیمت  80   روپے کلومقرر  ہے، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت  110 روپے کلو تک ہے۔ٹماٹرکی سرکاری قیمت   80 روپے جبکہ درجہ اول  ٹماٹرکی  فروخت   110   روپے فی کلو تک جاری ہے۔چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت  350  روپے جبکہ فروخت 450  روپے فی کلو تک ہورہا ہے۔ادرک کی سرکاری قیمت 640  روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک 750   روپے کلو تک فروخت کیا جانےلگا ہے۔سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں  80 روپےجبکہ فروخت 100 روپے  فی کلو تک ہوگئی ہے۔

دیسی لیموں سرکاری ریٹ لسٹ میں   420  روپے جبکہ ماکیٹ میں  لیموں  500   روپے کلو تک فروخت ہورہےہیں۔ٹینڈے فارمی سرکاری قیمت  پر 58  روپے اورمارکیٹ میں 90   روپے کلو تک  فروخت ہورہےہیں۔آلو سرکاری  قیمت پر58  روپے کلو جبکہ درجہ اول کی فروخت   70  روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔میتھی  کی  سرکاری قیمت    85   روپے اور فروخت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ؕبینگن     سرکاری ریٹ پر 50  روپےکلو اور فرخت 70  روپے فی کلو  ہوگئی ہے۔کھیرا   سرکاری قیمت  پر 50  روپے اور فروخت  70  روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کریلےسرکاری ریٹ لسٹ میں   90  روپے کلو اور مارکیٹ میں 110    روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ 

پالک    سرکاری  ریٹ پر 30  روپے کلو اور پالک کی فروخت  50  روپے کلو تک ہونے لگی ہے جبکہ بند گوبھی کی سرکاری قیمت   30  روپے کلو جبکہ فروخت  50  روپےکلو تک فروخت ہورہی ہے۔پھول گوبھی    کی سرکاری قیمت  70 روپےکلو جبکہ فروخت  90  روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔شلجم سرکاری ریٹ لسٹ میں   40   روپےکلو  اورفروخت 50  روپےکلو تک ہونے سے شہری پریشان نظر آرہے ہیں۔بھنڈی        188  روپے کلو   سرکاری ریٹ لسٹ میں  مقرر لیکن  فروخت  230 روپے کلو تک ہورہی ہے۔

شملہ مرچ  100روپے،اروی 180 روپے، مٹر 200 روپے، گاجرچائنہ 100 روپےفی کلو پر فروخت ہورہے ہیں۔

مہنگے پھل سستے نہ ہوسکے:

پھل غریب کیلئے خواب بننے لگے. مہنگے پھل مزید مہنگے ہوگئے۔سیب کالاکولو450  روپے،کیلا  درجہ اول400  روپےفی درجن جبکہ کیلا درجہ دوم 250  روپےفی درجن پرفروخت ہورہا ہے۔پپیتا280  روپے،تربوز     70 روپے،کھجورایرانی 580  روپے،خربوزہ 140  روپے،مسمی380 روپے درجن تک بکنے لگی ہے۔

کینو 400  روپے درجن،انار بدانہ890   روپے فی کلو  جبکہ امرود 250   روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

مزیدخبریں