کراچی: برگر تاخیر سے آنے پر منیجر پر فائرنگ والی سیاسی شخصیت کے گھر پولیس کا چھاپہ

Apr 10, 2023 | 14:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں پولیس نے  برگر کا آرڈر  تاخیر  سے آنے پرنشے کی حالت میں  منییجر پر فائرنگ کرنے والی سیاسی شخصیت  شاہ زین  کے گھر پر چھاپہ مارا جس میں پولیس نےسیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی سیاسی شخصیت کلفٹن سی ویو برگر چین پر فائرنگ میں ملوث نکلی جس کے بعد کراچی کلفٹن ڈویژن پولیس نےڈیفنس میں شاہ زین مری کے گھر پر چھاپہ مارا اور  شاہ زین مری کے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بلوچستان کے اہم سیاسی گھرانے کا فرد ہے۔شاہ زین بلوچستان کے علاقے کوہلو سے تعلق رکھتا ہے ۔ شاہ زین نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں برگر کا آرڈر کیا  اور آرڈر میں تاخیر پر شاہ زین نے نشے کی حالت میں  مینیجر پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزم شازین گھر پر موجود نہیں تھا جس کے بعد شاہ زین کے ایک سیکیورٹی گارڈ غلام قادر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو پرقائم نجی برگرچین میکڈو نلڈز میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں ریسٹورینٹ کا برانچ مینجر زخمی ہوگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ برگر چین میں آنے والے شخص کی جانب سے کی گئی تھی، فائرنگ کے دوران جدید اور بڑے ہتھیار رائفل کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں