آر ایس ایس کی مجرمانہ تاریخ تبدیل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

 آر ایس ایس کی مجرمانہ تاریخ تبدیل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

ایک نیوز: بھارت میںRSS کی مجرمانہ تاریخ تبدیل کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب  ہو گیا جس پر بھارتی میڈیا بھی چپ نہ رہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے خاموشی سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے شرمناک ماضی پر چپکے سے پردہ ڈال دیاہے۔ بھارتی سکولوں کی کتابوں سے راشٹریا سوائم سیوک سنگ (RSS) سے متعلق منفی اقتباسات حذف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مہاتماگاندھی کےقاتل کا RSSتنظیم سے تعلق بھی حذف کرنےکاحکم دیا گیاہے۔

 مہاتماگاندھی کے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارہ فروغ کرنے کے بیانات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نصابی کتابوں سے RSS کو کالعدم کرنے کے فیصلے اور 2002 کے مودی کے گجرات فسادات کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ اس سے قبل نصابی کتابوں سے برصغیر کی تاریخ بالخصوص مغل دورِ حکومت سے متعلق بھی بے شمار اقتباسات کو حذف کیا جا چکا ہے۔